فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) ڈی ایس پی میاں عامر وحید اپنی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہو گئے۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن احمد نواز کے دفتر میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں بڑی تعداد میں صحافیوں، انسپکٹرز، شہریوں، پولیس افسران و اہلکاروں اور دفتر کے ساتھیوں نے شرکت کی۔ ڈی ایس پی توصیف خان، ڈی ایس پی سعد سمیت دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ میاں عامر وحید نے محکمہ پولیس میں36سال پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دیں ،الوداعی تقریب میں شرکاء کا ڈی ایس پی میاں عامر وحید کی پولیس سروس کے دوران انجام دی جانے والی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر افسران اور معززین نے ڈی ایس پی میاں عامر وحید کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی طویل ملازمت کے دوران پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔الوداعی تقریب کے بعد ڈی ایس پی میاں عامر وحید کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن احمد نواز کے دفتر سے پولیس پروٹوکول کے ساتھ باعزت انداز میں روانہ کیا گیا۔ ساتھی افسران اور اہلکاروں نے انہیں الوداع کہا اور ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے لیے صحت، خوشحالی اور کامیابی کی دعائیں دیں۔




