لندن (سپورٹس نیوز) انگلینڈ کے فاسٹ بولر اولی رابنسن نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا ہے۔انگلش فاسٹ بولر اولی رابنسن پاکستان کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کرلی ہیں اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 50 ویں بولر بن گئے ہیں’ صائم ایوب کی وکٹ لے کر 100 وکٹیں مکمل کیں اور اپنے 24ویں میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔رابنسن نے 19.34 کی متاثر کن اوسط سے اپنی 100 وکٹیں حاصل کیں جس نے انہیں ٹیسٹ کرکٹ کے سب سے موثر بولرز میں شامل کیا ہے۔ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ فاسٹ لیجنڈ جیمز اینڈرسن کے پاس ہے جو 188 میچوں میں 704 وکٹیں لے کر سرفہرست ہیں۔ا سٹیورٹ براڈ 167 ٹیسٹ میچوں میں 604 وکٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ لیجنڈ آل رانڈر سر ایان بوتھم 102 میچوں میں 383 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔




