قابض افغان طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت تیز

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) قابض افغان طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت تیز ہوگئی۔ مخالف گروہوں کے پے در پے حملوں کے باعث افغان طالبان رجیم پر دبائو بڑھ گیا، افغان جریدہ ہشت صبح کے مطابق جولائی سے یکم ستمبر تک طالبان مخالف نیشنل ریزسٹنس فرنٹ، فریڈم فرنٹ اور یونائیٹڈ فرنٹ نے 73 حملوں کا دعویٰ کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہوم لینڈ سولجرز فرنٹ، نیشنل موبلائزیشن فرنٹ، فریڈم موومنٹ اور فریڈم اینڈ جسٹس موومنٹ نے بھی طالبان کیخلاف حملوں کے دعوے کئے۔طالبان کی کمزور عوامی حمایت اور بڑھتے اندرونی اختلافات نے مخالف محاذوں کو مزید تقویت دے دی، افغان طالبان رجیم کے خلاف محاذوں کا پھیلائو داخلی شکایات کا بھی نتیجہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں