لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سیزن 2026-27 کیلئے کوچ ایجوکیشن اور ڈویلپمنٹ پروگرام کا شیڈول جاری کردیا۔ نئے سیزن کے دوران ایک ٹیوٹر ورکشاپ، 19 کوچنگ کورسز اور پہلی پی سی بی کوچنگ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔پی سی بی کوچ ایجوکیشن کے سربراہ اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر شاہد اسلم نے کوچنگ پروگرام کا شیڈول ترتیب دیا ہے۔ نئے سیزن میں لیول ون کوچنگ کورس کی معیاد 5 سال مقرر کی گئی ہے۔




