کراچی(سپورٹس نیوز)پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 10ویں سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کراچی میں شروع ہو گئی ہے۔ گیمز کا افتتاح پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے کیا۔ گیمز میں21کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں آرچری، اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، کرکٹ، کیچ بال،فٹ سال، فٹنس، جمناسٹک، ہینڈبال، ہاکی، نیٹ بال، پیڈل، پیکل بال، روپ سیکپنگ، رسہ کشی، سکیٹنگ، تھرو بال، تائیکوانڈو، ٹیبل ٹینس اور والی بال کے کھیل شامل ہیں۔ ان کھیلوں کے مقابلے مختلف چھ مقامات پر منعقد ہورہے ہیں۔ویمنز سپورٹس کمپلیکس، حبیب پبلک سکول، سندھ سپورٹس بورڈ اور الفا کالج شامل ہیں۔




