لاہور( شوبز نیوز)نامور گلوکار استاد امانت علی خان کی 52ویں برسی 17ستمبر کو منائی جائے گی ۔امانت علی خانبھارتی پنجاب کے مشہور شہر پٹیالہ میں 1922 میں پیدا ہوئے تھے اور پھر قیام پاکستان کے وقت اپنے خاندان کے ساتھ لاہور منتقل ہو گئے۔قیام پاکستان سے قبل انہوں نے اپنے باقاعدہ فنی سفر کا آغاز ریڈیو پاکستان لاہور سے کیا اور کم عمری ہی میں ٹھمری اورغزل میں مہارت حاصل کرلی۔استاد امانت علی خان کو ان کی فنی خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔فن موسیقی کے استاد 17 ستمبر 1974 کو 52 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔




