چوہدری حبیب احمد گجر اپٹپما کے بلامقابلہ مرکزی چیئرمین منتخب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معروف صنعت کار’ سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر کے بڑے بھائی چوہدری حبیب احمد گجر دو سال کیلئے آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن (اپٹپما)کے بلامقابلہ مرکزی چیئرمین منتخب ہوگئے’انکے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے تھے۔ ان کی کامیابی کا باضابط اعلان22ستمبر کولاہورمیں ہونیوالی حلف برداری کی تقریب میں کیا جائیگا چوہدری حبیب احمد گجر 5-6سال قبل ریجنل چیئر مین بھی رہے۔ اجلاس عام میں انڈسٹری کے معاملات حل کروانے’ حکمرانوں اور اداروں کے ساتھ گفتگو کی صلاحیت اور بصیرت کا اعتراف کیا گیا۔ چوہدری حبیب احمد گجرکاکہناتھا کہ وہ اپٹپماکے اراکین کے شکر گزارہیں جنہوں نے ان پر اعتمادکیاوہ ٹیم کے ساتھ ٹیکسٹائل سیکٹر کومشکلات سے نکالنے اورمعاشی استحکام میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں