جو روٹ نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

لندن (سپورٹس نیوز) انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میں بھارت کے لیجنڈ بیٹر سچن ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں جو روٹ نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور سچن ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ نصف سنچریاں اسکور کرنے کا ریکارڈ توڑا ہے۔جو روٹ نے 309 اننگز میں 69 نصف سنچریاں اسکور کرلی ہیں۔ سچن ٹنڈولکر نے 329 اننگز میں 68 نصف سنچریاں بنائی تھیں۔فہرست میں ویسٹ انڈیز کے شیونارائن چندرپال 66 نصف سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ سابق آسٹریلوی کپتان ایلن بارڈر اور بھارت کے راہول ڈریوڈ 63، 63 نصف سنچریوں کے ساتھ مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں۔آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ 62 نصف سنچریوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں’ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 51 سنچریاں بنائی ہیں جبکہ جو روٹ کی سنچریوں کی تعداد 41 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں