اسلام آباد (سپورٹس نیوز) سابق کپتان شاہد آفریدی نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ حکومتی نااہلی قرار دے دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ پیغام میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے لکھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ صرف عالمی حالات کا نتیجہ نہیں، اضافے کی بڑی وجہ حکومتی نااہلی بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس اہداف پورے نہ ہوں تو سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا جاتا ہے۔سابق کپتان کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر بھاری ٹیکس لگا کر رقم نکال لی جاتی ہے، مہنگائی نے عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل کردیا ہے۔شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ عوام پہلے ہی مشکل میں ہیں براہ کرم آسانیاں پیدا کریں۔واضح رہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، پانچ دن میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 30 روپے 13 پیسے بڑھی ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 25 روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔




