لاہور(شوبز نیوز) اداکارہ نوال سعید نے ایک بار پھر کہا ہے کہ انہیں شادی کرنے کی جلدی نہیں ہے لیکن وہ کبھی نہ کبھی شادی ضرور کریں گی۔نوال سعید ماضی میں بھی جلد شادی کے ارادے اور منصوبے کو مسترد کر چکی ہیں فی الحال توجہ اداکاری پر مرکوز ہے، وہ ابھی آزادی اور تنہا زندگی کے مزے لے رہی ہیں یاد رہے کہ ا س سے قبل بھی اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں شادی کی کوئی جلدی نہیں، تاہم دو سال قبل انٹرویومیں انہوں نے کہا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی حقیقی شادی ہو، انہیں شادی کرنے کی خواہش ہے لیکن اب ایک بار پھر ان کا فوری شادی کرنے کا ارادہ نہیں۔




