لاہور(شوبز نیوز) حارث وحید نے منفی کرداروں میں زیادہ مقبول ہونے کی وجہ بتا تے ہوئے کہا کہ لوگ مجھے منفی کردار میں دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ کہا کہ ڈراموں میں منفی کردار ادا کرنے کے فائدے بھی ہیں اور نقصانات بھی ہیں۔ حارث وحید نے کہا مجھے اپنے منفی کرداروں کی وجہ سے بہت مقبولیت بھی ملی تو اس کی وجہ یہ ہے کہ میں ان کرداروں ادا کرتے ہوئے خود کو پوری طرح ان کرداروں میں ڈھال لیتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ لوگوں کو میری اداکاری حقیقت کے قریب تر لگتی ہے اور میری بھی پوری کوشش ہوتی ہے کہ میں ایسا کام کروں جس کو شائقین مدتوں یاد رکھیں معیاری کام میری اویتن ترجیح رہا ہے۔ کہا کہ ایسا کوئی کردار نہیں ہے جو کسی اداکار پر اچھا یا برا لگتا ہو کیونکہ ایک اچھا اداکار پانی کی طرح بہت نازک ہوتا ہے اور آپ ایک اچھے اداکار کو اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی کردار میں ڈھال سکتے ہیں۔




