فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گٹ والا کے قریب نہر میں ڈوبنے والی 21 سالہ لڑکی کی نعش جھال چوک سمندری روڈ نہر سے تین روز بعد برآمد۔ تفصیلات کے مطابق 3 روز قبل گٹ والا، چک نمبر 199ر۔ب کی رہائشی حفصہ آصف دختر آصف نے نہر میں ڈوب گئی تھی، تاہم ریسکیو ٹیموں نے مسلسل 3 روز کے سرچ آپریشن کے بعد سمندری روڈ جھال چوک کے قریب نہر سے مذکورہ لڑکی کی نعش برآمد کر کے لواحقین کے حوالے کر دی۔




