وزیراعظم ریلیف سکیم’ سستے پٹرول کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم کی خصوصی ریلیف اسکیم کے لیے موٹر سائیکل، رکشہ، چنگ چی اور800سی سی تک کی گاڑی کے مالکان کو فی لیٹر100روپے سستے پیٹرول کی فراہمی کیلئے جدید ترین ڈیجیٹل سسٹم فعال کر دیا گیا۔وزارت آئی ٹی نے وزیرِ اعظم پاکستان کے عوامی عزمِ اور سخت اقتصادی حالات میں محنت کش طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے صوبائی محکمہ جات، نادرا اور ٹیلی کام آپریٹرز کے تعاون سے ایک جامع اور خودکار ڈیجیٹل سسٹم تیار کیا ہے۔اس خصوصی اسکیم کا مقصد موٹر سائیکل، رکشہ، چنگ چی اور 800سی سی تک کی گاڑی مالکان کو مہنگے پیٹرول کے بوجھ سے بچانا اور شفاف طریقے سے سبسڈی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔اس سکیم کے تحت مستحق شہریوں کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے کی رعایت دی جائے گی، موٹر سائیکل اور چنگ چی کے لیے ماہانہ 20 لیٹر، جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے ماہانہ 30 لیٹر رعایتی پیٹرول کی حد مقرر کی گئی ہے، صوبائی ٹرانسپورٹ اور ایکسائز کے شعبوں کے ساتھ مل کر گاڑیوں کی تصدیق کا عمل مکمل طور پر خودکار بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں