صحت دشمنوں کیخلاف کریک ڈاؤن،4200کلو باسی گوشت،220کلو ممنوعہ اجزاء تلف

ساہیوال (بیورو چیف) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات کے مطابق صحت دشمنوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد مسلسل فیلڈ میں متحرک، ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کا فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ 3 فوڈ پروڈکشن یونٹس کا معائنہ، 4200 کلو باسی اور بدبودار گوشت، 220 کلو ممنوعہ اجزاء تلف، بھاری مشینری ضبط کرلی گئی، فوڈ پروڈکشن یونٹس کو 10، 10 لاکھ روپے کے جرمانے عائد، میٹ پروسیسنگ یونٹ کو بند کردیا گیا۔۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد نے دورہ۔ ساہیوال کے دوران چک 57/5L اور 8 کلومیٹر پاکپتن روڈ پر میٹ پروسیسنگ یونٹ اور 2 سویٹس اینڈ کنفیکشنری یونٹس کو چیک کیا۔ تفصیلات کے مطابق بھاری مقدار میں باسی، بدبودار اور جعلی پیک کیا گیا گوشت برآمد کیا گیا۔ خوراک کی تیاری میں ایکسپائری اور ممنوعہ اجزاء کے استعمال پر کنفیکشنری یونٹ کو بھاری جرمانہ کیا گیا۔ سٹوریج ایریا میں حشرات کی بھرمار اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے بھاری مقدار میں غیر معیاری گوشت اور دیگر اشیاء تلف کرکے فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانے عائد کیے جبکہ میٹ پروسیسنگ یونٹ کو اصلاح تک بند کردیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں اور پنجاب کے شہریوں کو معیاری خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں