لاہور(سپورٹس نیوز) انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستان کو رینکنگ میں بھی بڑا دھچکا، قومی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد دس ٹیموں کی رینکنگ میں نویں نمبر پر آگئی۔انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش نے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں مشکلات مزید بڑھا دی ہیں، دس ٹیموں پر مشتمل ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی یہ تاریخ کی بدترین پوزیشن ہے۔




