لندن (سپورٹس نیوز)مانَو سُتھار نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں واروکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے گلیمورگن کے خلاف پورے میچ میں صرف 15 گیندیں کرائیں، ایک بھی رن نہیں دیا اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔ حیران کن طور پر ان کی تینوں وکٹیں کلین بولڈ تھیں۔گلیمورگن کی پہلی اننگز میں سُتھار نے صرف 3 گیندیں کرائیں اور آخری گیند پر نمبر 11 کے بلے باز میر حمزہ کو بولڈ کرکے اننگز 69 رنز پر ختم کردی۔دوسری اننگز میں بھارتی اسپنر نے 2 مکمل اوورز کرائے، ایک رن بھی نہ دیا اور کرس کوک اور جیمی میک آئلروئے کو بولڈ کرکے مزید 2 وکٹیں حاصل کیں۔ یوں ان کے میچ کے اعداد و شمار 2.3 اوورز، 2 میڈن، 0 رنز اور 3 وکٹیں رہے۔




