اسما عباس سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی

لاہور(شوبز نیوز)سینئر اداکارہ اسما عباس ایک بار پھر اپنے ملبوسات کے نئے کلیکشن کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں سندھی اجرک سے متاثرہ ڈیزائنز پر مشتمل اپنی نئی کلیکشن متعارف کرائی ہے، جس پر صارفین نے سخت تبصرے کیے۔ اسما عباس اب اپنے نام سے کپڑوں کا برانڈ بھی چلا رہی ہیں اور لاہور میں اپنی نئی کلیکشنز متعارف کراتی رہتی ہیں۔ ان کے سابقہ کلیکشن کو بھی لباس کے ڈیزائن، شوخ رنگوں اور کٹس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔حالیہ کلیکشن میں انہوں نے سندھی اجرک سے متاثرہ بڑے پرنٹس استعمال کیے ہیں اور مختلف ڈیزائنز کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ تاہم نئی کلیکشن سامنے آتے ہی ایک بار پھر صارفین نے اسے پسند کرنے کے بجائے سخت تبصروں کا سلسلہ شروع کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں