سرگودھا (بیورو چیف)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر فیسکو ریجن میں لوڈ مینجمنٹ کو دو گھنٹے تک محدود کردیا گیا ہے، جبکہ دن کے اوقات میں کوئی لوڈ مینجمنٹ نہیں کی جارہی۔ فیسکو ڈسٹری بیوشن کنٹرول سینٹر (ڈی سی سی)24گھنٹے فعال ہے جہاں سینئر افسران بجلی کی فراہمی اور لوڈ مینجمنٹ کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں۔فیسکو ترجمان کے مطابق رات کے اوقات میں طلب اور رسد میں فرق کے باعث صرف دو گھنٹے لوڈ مینجمنٹ کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 15 اکتوبر 2026 تک انتہائی ہنگامی کام کے علاوہ معمول کی تمام مینٹیننس شٹ ڈانز منسوخ کردی گئی ہیں۔ترجمان نے صارفین سے اپیل کی کہ بجلی کا کفایت شعاری اور محتاط انداز میں استعمال کیا جائے اور پیک آورز کے دوران غیرضروری برقی آلات، استری، بجلی کی موٹریں اور واشنگ مشین استعمال نہ کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کا دانشمندانہ استعمال وقت کی ضرورت ہے اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے بجلی کے نظام پر دبا کم کیا جاسکتا ہے۔




