فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ 17سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی۔ہسپتال انتظامیہ نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ستیانہ کے علاقہ35گ ب کی رہائشی 17سالہ صومیہ دختر رمضان کو والدین نے کسی بات پر ڈانٹ پلائی تو اس نے دلبرادشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں، جسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سر توڑ کوشش کی لیکن دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی ، ہسپتال انتظامیہ نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔




