فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معمولی جھگڑے پر گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والا چکن شاپ کا مالک ہسپتال میں دم توڑ گیا’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل اسد کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ نورپور کا رہائشی زوہیب ولد کرامت علی چکن شاپ پر کام کر رہا تھا کہ محلہ دار ملزم اسد دکان پر آئے اور کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی تو ملزم نے فائرنگ کر کے زوہیب کو بری طرح زخمی کر دیا۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتل کی تلاش شروع کر دی۔




