ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے جنوری 2025 میں اپنے گھر میں ہونے والے چاقو حملے کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ میں اب بھی اس واقعے کے اثرات سے مکمل طور پر باہر نہیں آ سکا۔56 سالہ اداکار نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں حملے کے بعد کی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس واقعے سے 100 فیصد نہیں نکل سکا کیونکہ چاقو دیکھتے ہی میرا ردعمل بدل جاتا ہے۔سیف علی خان کے مطابق میں نے اور اہل خانہ نے اس صورتِ حال سے کافی بہتر انداز میں نمٹا، تاہم میری اہلیہ اس واقعے سے سب سے زیادہ متاثر ہوئیں کیونکہ وہ عمومی طور پر بہت حساس طبیعت کی مالک ہیں۔اداکار نے کہا ہے کہ میں اس واقعے سے کافی جلد سنبھل گیا تھا، تاہم حملہ انتہائی خوفناک تھا اور آج بھی جب میں چاقو دیکھتا ہوں تو مجھے فوری طور پر اس واقعے کا احساس ہونے لگتا ہے۔واضح رہے کہ جنوری 2025 میں گھر میں مبینہ چوری کی کوشش کے دوران سیف علی خان پر چاقو سے 6 وار کیے گئے تھے۔ حملے میں ان کی گردن اور بائیں ہاتھ پر زخم آئے جبکہ ریڑھ کی ہڈی میں بھی شدید چوٹ لگی تھی۔




