فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپیشل جج سنٹرل ایف آئی اے شاہد علی رانا نے سرکاری ٹرانسفارمر میں کرپشن اور غیر قانونی مرمت کیس میں ملوث فیسکو لائن سپرنٹنڈنٹس بلال’ زیب اور پرائیویٹ مکینک عابد رفیق کی ضمانتیں مسترد کر کے جیل بھجوا دیا۔ یاد رہے کہ فیسکو کے لائن سپرنٹنڈنٹس بلال اور زیب نے پرائیویٹ مکینک عابد رفیق سے مل کر سرکاری ٹرانسفارمر کی مرمت کرواتے ہوئے سرکاری خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا تھا۔ ایف آئی اے نے ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا تو فاضل جج نے تینوں ملزمان کی ضمانتیں کینسل کر کے جیل بھجوا دیا۔




