حالات خراب،KPمیں گورنر راج کے نفاذکا امکان

اسلام آباد (عظیم صدیقی) اہم فیصلوں کا وقت آ گیا، راولپنڈی’ اسلام آباد اور لاہور اگلے چند دنوں میں کچھ کرنے جا رہے ہیں، 27ستمبر سے پہلے مارچ یا پر ”لانگ مارچ” سہیل آفریدی انسداد دہشتگردی عدالت پشاور سے نااہل ہوں گے یا پھر خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ ہو گا۔ گورنر راج کے حوالے سے گزشتہ روز گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم کو تفصیلی طور پر بریف کیا۔ صوبے کے جنوبی اضلاع میں اس وقت صورتحال انتہائی سے بھی زیادہ خراب ہے۔ سول انتظامیہ اور پولیس شام کے بعد مفلوج ہو جاتی ہے، ملاقات میں صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) امیر مقام اور وزیراعظم کے سیاسی مشیر’ سینیٹر رانا ثناء اﷲ بھی موجود تھے۔ بعد میں مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت کی مشاورتی میٹنگ بھی ہوئی جس میں گورنر راج سمیت مریم نواز جہاز ایشو کا قومی میڈیا پر منظم مہم صوبوں کے متعلق بھی غور اور فیصلے ہوئے لیکن اسے ظاہر نہیں کیا جا رہا۔ صورت حال صحیح نہیں ہے ان 10دنوں میں بہت کچھ ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں