ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے خوشی، خواہش اور انسان کی بدلتی توقعات سے متعلق ایک پراسرار پیغام شیئر کیا، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔سلمان خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں کم چیزوں میں خوشی محسوس کرنے اور زیادہ حاصل ہونے کے بعد انسان کے رویے میں آنے والی تبدیلی سے متعلق ایک اقتباس درج تھا۔اقتباس میں لکھا تھا کہ جب تھوڑا ملا، تو خوش تھا، اب زیادہ ملا تو دکھی کیوں؟ جو چاہیے تھا کل مجھے، آج ملا تو ضروری کیوں؟سلمان خان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس کی کوئی وضاحت نہیں کی۔




