جڑانوالہ(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی ہدایت پر ضیاء اللہ گوندل اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کا پیرا فورس کے ہمراہ پٹرول پمپس پر بڑا کریک ڈائون، ڈیڑھ لاکھ کے جرمانے، متعدد کو وارننگ۔ اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اور پیرا فورس کے ہمراہ مختلف پٹرول پمپس کی چیکنگ کی۔ پیمائش میں کمی اور ریٹس میں ہیرا پھیری پر سخت ایکشن لیتے ہوئے موقع پر ہی ڈیڑھ لاکھ روپے کے قریب بھاری جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی اور عدم تعمیل پر متعدد پٹرول پمپس کو آخری وارننگ بھی جاری کی گئی۔




