اغواء ہونے والی طالبہ بازیاب’ٹیچرگرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ بلوچنی نے فرسٹ ائیر کی طالبہ کو اغواء کر کے زیادتی کرنے والے ٹیچر کو کچہ کے علاقہ سے گرفتار کر کے لڑکی کو بازیاب کروا لیا۔ تفصیل کے مطابق 61 رب کے رہائشی رئوف کی 16سالہ بیٹی مائرہ کالج میں فرسٹ ائیر کی طالبہ تھی، 5ستمبر کو محفل میلاد کا بہانہ کر کے گھر سے گئی، واپس نہ آئی۔ کالج کا ٹیچر علی رضا اغواء کر کے لے گیا، ایس ایچ او تھانہ بلوچنی محسن عباس نے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کچہ کے علاقہ میں چھاپہ مار کر ملزم علی رضا کو گرفتار کر کے لڑکی کو بازیاب کروا لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں