قومی اقتصادی مشن کا آغاز،برآمدات کا ہدف100ارب ڈالر مقرر

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان نے اپنا پہلا قومی اقتصادی مشن برآمدات میں تیزی، پیداوار، معیار، جدت اور برانڈنگ شروع کردیا، جس کے تحت2030تک برآمدات63ارب ڈالر اور2035تک100ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت اسلام آباد میں اعلی سطح اجلاس ہوا، جس میں برآمدی معیشت کے فروغ کیلئے مربوط اور مقررہ مدت پر مبنی روڈ میپ تیار کرنے پر غور کیا گیا۔احسن اقبال نے کہا کہ برآمدات محض معاشی ہدف نہیں بلکہ پاکستان کیلئے معاشی خودمختاری اور قومی بقا کا سوال ہیں، قرض لے کر بیرونی ضروریات پوری کرنے کے بجائے ہمیں اپنے مستقبل کیلئے خود کمانا ہوگا۔مشن کے تحت برآمدات میں تنوع، صنعتی پیداواریت، معیار، جدت، برانڈنگ، مارکیٹ تک رسائی، کلسٹرز کی ترقی اور عالمی ویلیو چینز سے انضمام پر توجہ دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں