پٹرول1روپیہ 70پیسے ڈیزل 3روپے12پیسے سستا

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان کر دیا ہے ، پیٹرول 1روپے70پیسے جبکہ ڈیزل3 روپے12پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے ۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 418 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، 22 ستمبر کیلئے پیٹرول کی قیمت 392روپے 5پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں