ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہری اور دیہی علاقوں کو صاف رکھنا ترجیح ہے

کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی کا بستی فیرو پوریاں میں ستھرا پنجاب مہم کا معائنہ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے بستی فیرو پوریاں میں ستھرا پنجاب مہم کے تحت جاری صفائی آپریشن کا معائنہ کیا۔ انہوں نے موقع پر صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو صفائی کے عمل کو مزید مثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہر اور دیہی علاقوں کو صاف ستھرا رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ صفائی کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائیگا۔انہوں نے صفائی عملے کو ہدایت کی کہ گلیوں، سڑکوں اور عوامی مقامات سے کوڑا کرکٹ کی بروقت صفائی اور منتقلی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ صفائی کے نظام کو بہتر بنانے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر پھینکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں