صفدرآباد(نامہ نگار)جامع مسجد خالقیہ کے قر یب رات کے اندھیرے اشفاق کے گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہونے والا نوجوان محلے داروں کے قابو آ گیاجسے بعد ازاں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق اردو بازار میں دکانوں کے راستے قریبی گلی میں چوری کی نیت سے ایک نوجوا ن شہری اشفاق کے گھر میں داخل ہو کر چھت کے اوپر بیٹھ گیا ،کھسر پھسر ہونے پر رہائشی جاگ گئے اور محلے داروں نے اکٹھے ہو کر چھت پر جا کر چور کو دیکھ لیا۔شہریوں نے اس واردات کی اطلاع میلاد چوک میںشہر کی حفاظت پر مامور پہریداروں کو دی جنہوں نے بڑی مہارت سے چور کو قابو کر لیا،بعد ازاں چور کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔نوجوان چور صفدرآباد کے مدنی محلہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔




