افغانستان جنوبی ایشیا کا ناکام ترین ملک بن گیا

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) پازیٹو پیس انڈیکس نے طالبان رجیم کی بدترین کارکردگی کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے کس میں افغانستان کو جنوبی ایشیا کا ناکام ترین ملک قرار دیا گہا ہے، افغانستان امن، حکمرانی اور آزادیِ اظہار کے شدید بحران کا شکار ہے آسٹریلوی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی پوزییٹیو پیس رپورٹ 2026 کے مطابق پازیٹو پیس انڈیکس 2026 میں افغانستان 163ممالک میں 157ویں نمبر پر تھا، اور دنیا کے پسماندہ ترین ممالک میں شامل تھا۔پازیٹو پیس انڈیکس میں 3.3 فیصد کی تنزلی کے بعد، افغانستان گزشتہ دہائی میں جنوبی ایشیا کا واحد شدید ناکام ملک بن چکا ہے ، افغان رجیم میں صحافتی آزادی میں 78.8 فیصد کی تاریخی گراوٹ نے اسے میڈیا کی آزادی کے لحاظ سے جنوبی ایشیا کا بدترین ملک بنا دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں