کراچی (بیوروچیف) کراچی میں این سی سی آئی اینے کال سینٹر پر چھاپہ ماکر 70سے زائد ملزمان گرفتارکرلئے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹراین سی سی آئی اے طارق نوازکے مطابق کارروائی کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 6میں کی گئی،ملزمان مبینہ طورپرغیر ملکی شہریوں سے فراڈ میں ملوث ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹراین سی سی آئی اے کے مطابق کال سینٹر میں غیر قانونی سرگرمیاں جاری تھیں، گرفتار ملزمان میں کال سینٹر مالکان، ایجنٹ اور سپر ایجنٹ، کلوزرز شامل ہیں،کال سینٹر سے بڑی تعداد میں افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائیریکٹر کراچی این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔




