جڑانوالہ میں محکمہ صحت کی مبینہ چشم پوشی،اتائی انسانی جوں سے کھیلنے لگے

جڑانوالہ(نامہ نگار) محکمہ صحت کی مبینہ چشم پوشی کے باعث بے لگام اتائی انسانی جانوں سے کھیلنے لگے، عوامی سماجی حلقوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب ، صوبائی وزیر صحت،کمشنر، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ اندرون شہر،پل شہروانہ،منڈی بچیانہ،ستیانہ، لنڈیانوالہ، مکوانہ، بلوچنی،روڈالہ،کھرڑیانوالہ کے دیہاتوں میں اتائیت کا مکروہ دھندہ عروج پر ہے مذکورہ علاقوں میں قائم کلینکس میں اتائی ڈاکٹر بلا خوف خطر انسانی جانوں سے کھیلنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں اور چند ٹکوں کی خاطر ممنوعہ ادویات کی فروخت کرکے نوجوان نسل کو بھی گمراہ کر رہے ہیں مذکورہ کلینکس پر آئے روز رونما ہونیوالے واقعات کے دوران معتدد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور بیشتر عمر بھر کیلئے معذور ہو کر بے بسی کی تصویر بن چکے ہیں عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میںاتائیت کے خاتمہ کیلئے احکاماتِ جاری کر رکھے ہیں تو دوسری جانب جڑانوالہ میں حقیقت اسکے برعکس ہے جبکہ محکمہ صحت نے مبینہ طور پر آنکھیں بند کی ہوئی ہے اوراتائیت سے وابستہ افراد کھلے عام انسانی جانوں سے کھیلنے میں مگن ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف،صوبائی وزیر صحت،ہیلتھ کیئر کمیشن، کمشنر،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اتائیت کے خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں