ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ میں پارکو پائپ لائن سے ڈیزل چوری کی واردات پکڑی گئی پولیس نے 9نامزد جبکہ 7 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، تفصیلا ت کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ میں پائپ لائن کی کھدائی کا کام زمیندار اکرم عرف اکا، فیصل ولد نامعلوم،رمضان ولد کریم،عبداللہ ولد عطاا لر حمان ، نوید ولد قریش،آصف ولد علی قوم ڈوگر سکنہ 73جھپال کی زمینوں سے ہوتا ہوا نیو سٹی ہاوسنگ کالونی کے قریب پہنچا جہاں سے ملزمان ناصر ولد غلام فرید قوم ہنجرا سکنہ 429 تاندلیانوالہ،نصیر احمد عرف پانڈا ولد بشیر احمد قوم آرائیں سکنہ محلہ فاروق آباد سمندری روڑ،لقمان عرف ججی شاہ سکنہ 75 ج ب سوہل،عادی مجرم اور تیل چور ہیں ملزمان کیساتھ سٹی ہاوسنگ کالونی کے مالکان فیصل ڈوگر،اور طیب ڈوگر کو بھی تیل چوری میں شامل تفتیش کیئے جانے کا امکان ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔




