ہونڈا BR-Vکی فروخت بند

اسلام آباد (بیوروچیف) ہونڈا اٹلس کارز پاکستان نے اپنی مقبول سات نشستوں والی گاڑی ہونڈا بی آر وی کی فروخت بند کردی۔رپورٹ کے مطابق بی آر وی کو ہونڈا پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ پر گاڑیوں کی فہرست سے ہٹا دیا گیاہے اور کمپنی نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے کہ Honda BR-V اب پاکستان میں صارفین کیلئے دستیاب نہیں ہے ۔ہونڈا کی جانب سے بی آر وی کے متبادل کے حوالے سے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا اور نہ گاڑی کی فروخت بند کرنے کی وجہ بتائی گئی ہے۔بی آر وی کے بعد یہ سوال بھی اہم ہے کہ کیا ہونڈا پاکستان میں سات نشستوں والی کسی نئی گاڑی کو متعارف کرائے گی یا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں