سوتیلی ماں کو قبول کرنے میں وقت لگا’ نازش جہانگیر

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ مجھے شروع میں سوتیلی ماں کو قبول کرنے میں وقت لگا۔نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ٹوٹا ہوا دل میں نازش جہانگیر نے سوتیلی ماں کا کردار نبھایا تھا اور آغا علی کی وہ دوسری بیوی بنی تھیں جن کی ایک بیٹی ہوتی ہے۔حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اپنی سوتیلی ماں کے بارے میں کھل کر اظہار خیال کیا ہے۔سوتیلی ماں کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نازش جہانگیر نے کہا کہ میری حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسری ماں موجود ہے، میری ایک سوتیلی ماں ہیں جس کا ذکر دوسرے شوز میں بھی بات کرچکی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ تمام سوتیلی مائیں بری ہوں یہ معاشرے کی گھڑی ہوئی کہانیاں ہیں، میری سوتیلی ماں ہیں، والدہ کے انتقال کے بعد والد نے دوسری شادی کی تھی اور وہ پورے خاندان کا بہت اچھے طریقے سے خیال رکھتی ہیں۔ وہ محنت کرتی ہیں اور والد کی دیکھ بھال کرتی ہیں اس لیے میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ سوتیلی مائیں بری ہوتی ہیں۔نازش نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شروع میں مجھے ان کے ساتھ اس رشتے کو قبول کرنے میں وقت لگا، انہوں نے خود کو ثابت کیا۔ انہوں نے میرے دل میں اپنی جگہ بنائی، میں نے جو کردار ادا کیا وہ بھی حقیقت کے قریب اور قابلِ فہم تھا، میں اپنی آنٹی (سوتیلی ماں) کو فون کر کے کہتی تھی کہ اب مجھے احساس ہوتا ہے کہ آپ کن حالات سے گزری ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں