فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سا بق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونیوالے مذاکرات کو ملک اور جمہوریت کے لئے نیک شگون قراردیاہے انکاکہناتھا کہ قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق محب وطن اور مثبت سوچ رکھنے والے سیاسی رہنما ہیں امیدہے ان کی زیرصدارت ہونے والے مذاکرات سے تصادم کاراستہ بندہوگاتاہم اس کے لئے دونوں فریقین کولچک کامظاہرہ کرناہوگا-انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے اگر اس کے قانونی اور اصولی مطالبات تسلیم کرلئے جائیں تواس میں حکومت کوبھی عزت ملے گی-انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات اور دہشت گردی کے واقعات میں سڑکوں چوراہوں پر مظاہرے ملک کے لئے بہتر نہیں-انہوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے مہنگائی میں کمیانڈسٹری کی بہتری کے لیے بھی تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر بہترفیصلے کرنے کابھی مطالبہ کیاہے-انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمت تمام طبقات کے لیے مشکل ہوچکی ہے۔




