فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے سالانہ جنر ل ہائوس اجلاس و الیکشن 2026.28میں نومنتخب ہونیوا لے عہدیدران کا اعلان چیف الیکشن کمشنر محمد آصف نے کیا۔انکے ہمراہ ممبر الیکشن کمیشن محمد طارق محمود اور محمد رضوان طاہر بھی موجود تھے نومنتخب صدر میاں محمد ندیم ،سنیئر نائب صدرشیخ خرم اشتیاق، نائب صدر میاں منیر احمد ،ممبر ایگز یکٹوکمیٹی میاں ظفر اقبال ،ملک محمد اشرف ،عبد الحمید ڈار ،حامد علی ، حافظ محمد عرفان ،انیس الرحمان ،محمد ریاض جاوید ، عاطف محمود ،محمد زونیر خالد اور ممبر خواتین ایگز یکٹو سیٹ عاصمہ منیر ،اسمہ شہزادی کو منتخب کیا ۔اجلاس عام میں سابق صدرچوہدری شفیق انجم نے دوسالہ کارگردگی پیش کی اور نئی بننے والی باڈی کو مبارکبا د اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔اس دوران پیٹران چیف میاں ظفر اقبال نے کہاچیمبر کو مزید فعال اور مضبوط بنا یا جائے گا ممبر ز کے حقو ق کا تحفظ اولین ترجیح ہوگا ،صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے عملی اور مو ثراقدامات ضروری ہیں ۔ اجلاس میں ممبران نے بھر پور شرکت کی اور نئے بننے والی کابینہ کو پھولوں کے ہارپہنا کر گلدستے پیش کئے اور مبارکباد دی گئی اجلاس میں بانی چیمبر زسمیت سینئروسابقہ عہدریدارن ممبران نے اختتام پر دعا خیر کی گئی ۔




