خالی پلاٹ سے ایک شخص کی نعش برآمد

گو جرہ (نامہ نگار) خالی پلاٹ سے ایک شخص کی نعش برآمدہوگئی۔معلوم ہوا ہے کہ سٹی پولیس گوجرہ کو اطلاع ملی کہ پینسرہ روڈ پر واقع ایک خالی پلاٹ میں ایک شخص کی نعش پڑی ہوئی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لے کر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے ذریعے تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال منتقل کردی علاقہ بھر میں اعلانات کروانے کے بعد اس کی شناخت غفار احمد ولد علی احمد سکنہ چک نمبر 350 ج ب سے ہوئی ہے سٹی پولیس نے ضروی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہے متوفی نشہ کا عادی بیان کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں