فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد سے ٹرانسفر ہونے والے RPO سہیل اختر سکھیرا کے اعزاز میں الحاج نصیریوسف وہرہ مرکزی صدرکلاتھ بورڈ اتحاد گروپ پاکستان کی طرف سے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں نئے تعینات ہونے والے RPO انعام الرحمن ملک’ CPO تنویر حسین’ CTO ناصر جاوید رانا’ مولانا زاہد محمود قاسمی’ انجمن تاجران ریلوے روڈ کے چیئرمین میاں مبین شہزاد’ انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ الائیڈ گروپ کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا ‘ ایس ایس پی احمد ‘ ایس پی رانا اظہر جاوید’ پی اے ٹو RPO رضوان بھٹی’ حافظ رضا’ میاں منور’ ینگ ٹریڈرز کے صدر حمزہ خالد شیخ’ جنرل سیکرٹری رانا اویس زاہد’ حافظ رضا کے علاوہ کاروباری’ سیاسی’ سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی’ خطبہ استقبالیہ میں میزبان الحاج نصیریوسف وہرہ مرکزی صدرکلاتھ بورڈ اتحاد گروپ پاکستان نے کہا کہ سہیل اختر سکھیرا نے فیصل آباد میں تعیناتی کے دوران لاکھوں دلوں پر راج کیا’ وہ ایک ایسے عوام دوست و خوش اخلاق اور ملنسار انسانتھے جو فیصل آباد کے عوام کے لئے پولیس آفیسر کے روپ میں ایک مسیحا تھے’ عوام دوست آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کا اچانک تبادلہ فیصل آباد کے عوام کے لئے شدید بے چینی کی خبر ہے’ سہیل اختر سکھیرا کی محکمانہ خدمات اور عوامی محبتوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ‘ ڈی آئی جی سہیل اختر سکھیرا رب العزت کے وہ نیک بندے ہیں جو اپنی سیٹ پر بیٹھ کر محکمہ اور مخلوق خدا دونوں کی خدمت کر رہے ہیں اور آج اپنی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت لاکھوں دلوں پر راج کر رہے ہیں، یقینا ایسے عظیم پولیس آفیسر جہاں محکمہ کے ماتھے کا جھومر وہاں لوگوں کے لئے کسی مسیحا سے کم نہیں ہیں، لوگ ان کی عاجزی و انکساری اور درویشی و خوش اخلاقی سے متاثر ہو کر ان سے ملنا اپنے لئے اعزاز کی بات سمجھتے ہیں اور ان سے ملاقات کے بعد دلی خوشی محسوس کرتے ہیں، بیشک فیصل آباد کو ایسے عظیم آفیسر کا ملنا کسی نعمت سے کم نہیں تھا جن کا اچانک تبادلہ کرکے فیصل آباد کو ایک بہترین پولیس آفیسر سے محروم کر دیا گیا لیکن سہیل اختر سکھیرا نے فیصل آباد کے عوام میں جو محبتیں و شفقتیں بانٹیں اور بہترین حکمت عملی کے تحت محکمانہ خدمات سر انجام دیں، ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا’ ہم ہمیشہ ان کیلئے دعا گو رہیں گے’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق RPO فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے اپنے اعزاز میں اس قدر خوبصورت تقریب سجانے پر الحاج نصیر یوسف وہرہ اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا’ انہوں نے کہا کہ میری تعیناتی کے دوران فیصل آباد کے لوگوں نے مجھ سے جس محبت کا مظاہرہ کیا وہ میں کبھی نہیں بھلا سکوں گا’ اپنی فیصل آباد میں تعیناتی میں میری بھرپور کوشش رہی کہ میں مظلوم طبقہ کی دادرسی کروں اور انہیں فوری انصاف لے کر دوں’ میں اپنی کوشش میں کہاں تک کامیاب رہا اس کا فیصلہ فیصل آباد کے لوگ کریں گے’ انہوں نے کہا کہ منشیات ‘ قبضہ مافیا اور اشتہاریوں کے خلاف میں نے جو مہم شروع کی تھی اللہ کے فضل و کرم سے اس کے 100 فیصد رزلٹ ملے’ انہوں نے کہا کہ یہ سب کامیابیاں میرے اکیلے کے بس بات نہیں تھی’ اس کے پیچھے میری پوری ٹیم کام کر رہی تھی’ آج میں اس سٹیج سے CPO تنویر حسین سمیت فیصل آباد پولیس کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے میرا بھرپور ساتھ دیا اور ہم سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم میں کامیاب رہے’ انہوں نے کہا کہ ٹرانسفر اور تعیناتی سرکاری ملازم کی ڈیوٹی کا حصہ ہے’ مجھے خوشی ہے کہ میری ٹرانسفر نے بہت سے لوگوں کو غمگین اور افسردہ کر دیا ہے مگر میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ نئے RPO انعام الرحمن ملک آپ سب کو میری کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے’ اس موقع پر شرکاء تقریب کھڑے ہو کر سہیل اختر سکھیرا کیلئے تالیاں بجائیں’ پھولوں کی مالائیں پہنائیں ‘پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔




