فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مدینہ ٹائون مجاہد ہسپتال کے قریب پرائیویٹ کلینک پر آتشزدگی’ بھاری مالیت کا سامان جل گیا، ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ مدینہ ٹائون مجاہد ہسپتال کے قریب پرائیویٹ کلینک کے جنریٹر کو سپارکنگ کے باعث آگ لگ گئی، آگ کی لپیٹ میں آ کر بھاری مالیت کی اشیاء جل گئیں۔




