پنجاب یونیورسٹی میں اے آئی لیبارٹری کا افتتاح7اکتوبر کو ہو گا

لاہو ر(بیورو چیف) پنجاب یونیورسٹی کی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ہیومن سینٹرڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس لیبارٹری کا افتتاح 7اکتوبر کو ہوگا۔لیبارٹری ترکیہ کی TIKA ، وزارت ثقافت و سیاحت ترکیہ اور پنجاب یونیور سٹی کے اشتراک سے قائم کی گئی ہے۔ افتتاحی تقریب میں ترکیہ کا اعلی سطحی وفد شرکت کرے گا، جبکہ ٹیکا کے نائب صدر علی ایرجان، پنجاب یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم اور دیگر حکام بھی موجود ہوں گے۔معزز مہمانوں کی آمد کے بعد دوپہر 12 بجے سے 12 بج کر 20 منٹ تک ریفرش منٹ کا وقت مقرر کیا گیاہے ۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا جائے گا ۔معزز مہمانوں کے اعزاز میں پنجاب یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ساڑھے 12 بجے استقبالیہ تقریر کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں