پی ٹی آئی کو ملک سے نہیںاپنی بانی کی فکر ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹرعمراحمد منے خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوملک سے نہیں اپنے بانی کی فکرہے دہشت گردی کیخلاف جنگ کے معاملات پر کے پی حکومت کو نیشنل ایکشن پلان کے ساتھ غیر مشروط طور پر تعاون کرنا چاہئے تھا۔ صر ف ایک فرد کے لیے لانگ مارچ ہوگا تو پھر ڈانگ مارچ بھی ہوگا ریا ست اپنی پوری ذمہ داری اداکریگی۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے معاملے پر پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کے پی کے ٹیم سے مایوس ہوئی۔ دہشت گردی کی جنگ پاکستان کے استحکام کی جنگ ہے اس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کا تعاون ضروری ہے-ان کا کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ حالات میں تمام سٹیک ہولڈرز کے مل بیٹھنے کی ضرورت ہے مگرکسی قومی مجرم کی رہائی عدالت کا کام ہے-انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام کے ساتھ معاشی استحکام کی بھی ضرورت ہے مگرلگتاہے کہ پی ٹی آئی کو معاشی استحکام سے کوئی دلچسپی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں