دیہات کی سطح پر کھیلوں کا انعقاد کروانا پنجاب حکومت کا احسن اقدام

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ چک نمبر 53 گ ب ڈھیسیاں میں مزمل بوٹا کبڈی ٹورنامنٹ کے فائنل میں مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق سٹی کونسلر خان نعمان خان، تنویر حسین بھٹی،عمران چوہدری، میاں جاوید سعودی عرب والے اور حاجی ظہیر بھٹی نے شرکت کی اور فائنل میچ میں کامیابی حاصل کرنیوالی ٹیم کو ٹرافی دیتے ہوئے کہا کہ جہاں میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں دیہات کی سطح پر کھیلوں کا انعقاد کروانا احسن اقدام ہے کبڈی کا کھیل عوام کو تفریح کیساتھ ساتھ نوجوانوں کو بھی اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے کبڈی کے کھیلوں کے فروغ کیلئے حکومت تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے نوجوان نسل کو چاہیے کہ اپنی تعلیم کیساتھ کھیلوں پر بھی توجہ دیں آنے والا وقت نوجوان نسل کا ہے اور پنجاب حکومت نوجوانوں کو کامیابی کیلئے تمام شعبہ جات میں تمام تر مواقع فراہم کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں