جمہوریت کو نقصان پہنچانے والے سیاسی اہمیت کھو چکے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی میاں طاہر جمیل نے کہاہے کہ جمہور یت کو نقصان پہنچانے والے اپنی سیاسی اہمیت کھو چکے ہیں ‘ ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کا کوئی مستقبل نہیںہے حکومت عوامی بہبود ‘ ملکی خوشحالی ‘ معاشی استحکام کیلئے کاوشیں جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شر یف کی مخلصانہ قیادت میں ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا جمہوریت کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو کچھ حاصل نہ ہوگا انہوں نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کاتصادم اور جلا ئوگھیرائو کے علاوہ دوسرا کوئی ایجنڈا نہیں جبکہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک اورعوام کی بہتری کے فیصلے کئے ہیں-وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی سے عوام مطمئن ہیں عوام نے ہمیشہ خدمت ترقیاتی منصوبوں اورعملی کارکردگی کی سیاست کو ووٹ دیاہے-انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اورعوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے وزیراعلی پنجاب پوری ذمہ داری اداکررہی ہیں۔بہاولپور کے ضمنی الیکشن کی طرح آئندہ عام انتخابات مسلم لیگ ن ہی واضح برتری حاصل کرے گی فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع میں اربوں کی لاگت سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور گرین بس کے اجراء سے عوام کو بہترین اور جدید سہولیات میسر آ رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں