سینئر صحافی ریاض ملک کے دیرینہ دوست چوہدری شہزاد سعید انتقال کرگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے نیوز ایڈیٹر ریاض ملک کے دیرینہ دوست چوہدری شہزاد سعید آج علی الصبح انتقال کر گئے، وہ کچھ عرصہ سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے اور ان دنوں مجاہد ہسپتال مدینہ ٹائون میں زیرعلاج تھے۔ جہاں پر آج نمازتہجد کے وقت وہ اپنے اﷲ کے حضور پیش ہو گئے، (اناﷲ وانا الیہ راجعون)۔ چوہدری شہزاد سعید مرحوم ومغفور کی رہائشگاہ مین بازار عبداﷲ پور میں ہے، ان کی نمازجنازہ آج 06 اکتوبر 2026 ء بروز منگل نماز ظہر کے بعد جامع مسجد کلاں فتح دین والی عبداﷲ پور میں ادا کی جائے گی، اس کے بعد ان کا جسدخاکی ملت روڈ پر واقع ان کے آبائی گائوں 118 ج ب بھاٹاں میں لیجایا جائیگا۔ گائوں کی جنازگاہ میں نمازعصر کے بعد نمازجنازہ ادا کی جائیگی اور مرحوم ومغفور چوہدری شہزاد سعید کو ان کے اسی آبائی گائوں کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا جائے گا۔ ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے اپنے دوست احباب سے نمازجنازہ میں شرکت اور چوہدری شہزاد سعید مرحوم ومغفور کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی استدعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں