یونیورسٹی اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

اسلام آباد (بیوروچیف) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)نے ٹینور ٹریک سسٹم کے تحت کام کرنے والے یونیورسٹی اساتذہ کی ماہانہ تنخواہوں میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا۔نئی پالیسی کے تحت ٹینور ٹریک سسٹم کے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا اور نظرثانی شدہ تنخواہیں جولائی کی تنخواہ میں شامل کی جائیں گی۔نئی پالیسی کے مطابق پروفیسرز کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 4لاکھ 2ہزار روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ تنخواہ 7لاکھ 12ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی ماہانہ تنخواہ 3لاکھ 70ہزار سے 6لاکھ 25ہزار رو پے تک ہوگی۔اسی طرح اسسٹنٹ پروفیسرز کی تنخواہ 2لاکھ 88ہزار سے بڑھا کر 5لاکھ 53ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ ایچ ای سی کے مطابق نئی تنخواہوں کی ادائیگی متعلقہ یونیورسٹیاں اپنے ذرائع سے کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں