تاندلیانوالہ (نامہ نگار) مہر ناصر علی بارچک نمبر 424گ ب، اور گدی نشیں بابا محمد علی نے کہا ہے کہ معروف روحانی بزرگ پیر سید بابا رمضان شاہ بخاری کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات عقیدت و احترام کیساتھ15اکتوبر تا 19اکتوبر منعقد ہوں گی ۔ عرس مبارک کا انعقاد ادا ٹاور سٹاپ، ستیانہ روڈ فیصل آباد میں کیا جائے گا۔مہر ناصر علی بار اور گدی نشیں بابا محمد علی کے مطابق عرس مبارک کے موقع پر خصوصی محفل کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں علما کرام، مشائخ عظام اور عقیدت مند شرکت کریں گے۔ اس موقع پر قاری عمر فاروق وٹو سیالوی بھی بیان کریں گے، جبکہ بزرگانِ دین کی تعلیمات، محبت، اخوت اور بھائی چارے کے پیغام کو اجاگر کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ عرس کی تقریبات کو مزید یادگار بنانے کے لیے کبڈی، فٹ بال اور دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا، جس میں نوجوان بھرپور حصہ لیں گے۔ منتظمین کی جانب سے عرس مبارک کی تمام تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کا سلسلہ جاری ہے۔مہر ناصر علی بار اور گدی نشیں بابا محمد علی نے کہا کہ عرس مبارک کا مقصد بزرگانِ دین کی دینی و روحانی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور عوام کو محبت، امن، بھائی چارے اور نیکی کا پیغام دینا ہے۔انہوں نے اہلِ علاقہ اور تمام عقیدت مندوں سے عرس مبارک کی تقریبات میں بھرپور شرکت کی اپیل کی۔




