فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسرائیلی وحشیا نہ دہشت گردی پر دنیا کی بڑی طاقتیں خاموش کیوں ہیں؟ مشر ق وسطی ہی نہیں پوری دنیا اسرائیلی انتہا پسندی اور درندگی کی زد میں ہے اسرائیلی درندگی کو ایک سال مکمل ہو چکا اب تک 41 ہزار سے زائد مظلوم فلسطینی معصوم بچے و خواتین شہید ہو چْکے ہیںلیکن عالمی برادری کا ضمیر نہ جاگا، اور نہ ہی مسلم حکمرانوں نے اپنی مجرمانہ خاموشی توڑی۔ فلسطین میں قتل عام کی صورت میں نسل کشی کا جو سلسلہ امریکی سر پرستی میں شروع ہوا اسکا دائرہ اب لبنان شام ،یمن ،عراق اور دوسرے ممالک تک پھیل چکا ہے کو ئی رو کنے والا نہیں کو ئی پوچھنے والا نہیں عالمی ا من کے علمبر داروں اسرائیلی جارحیت اور مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی پر تمہاری غیر ت کب جاگے گی؟ انہوں نے کہا ہا ئے افسوس مسلمانوںخاموش تما شائی کا کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ شرم ناک ہی نہیں قا بل مذمت ہے۔ہم اپنے مظلوم فسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔




