بینک ڈیپازٹس کا حجم39ہزار244ارب روپے تک پہنچ گیا

کراچی (بیوروچیف) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اگست 2026کے دوران بینک ڈیپازٹس میں ماہانہ 0.50فیصد اور سالانہ 13.9فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اگست 2026تک بینک ڈیپازٹس کا حجم بڑھ کر 39ہزار 244ارب روپے تک پہنچ گیا، جبکہ اگست 2025میں یہ 34ہزار 463ارب روپے تھا۔ اس طرح ایک سال کے دوران بینک ڈیپازٹس میں 4ہزار 781 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ر پو ر ٹ کے مطابق اگست 2026میں بینکوں کے ایڈوانسز بھی سالانہ10.7فیصد اضافے کے ساتھ 13ہزار 609ارب روپے تک پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اسی عرصے میں بینکوں کی سرمایہ کاری (انویسٹمنٹس)بھی سالانہ 13.4فیصد اضافے سے 41ہزار 185ارب روپے ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں